بدھارا ، بد ہارا (Elephant Creeper)
Health Benefits Elephant Creeper
دیگرنام۔
(عربی) میں شارف۔ (بنگالی) میں ورہد دارک۔ (سنسکرت) میں دوہاوا ۔( انگریزی) میں ایلی فنٹ کریپر (Elephant Creeper)کہتے ہیں۔
ماہیت۔
ایک بیل دار بوٹی کی جڑ ہے جو لمبی کھوکھلی اور ریشہ دار ہوتی ہے۔اس کے پتے پان نما لیکن بڑے دس بارہ انچ لمبے زیرس سطح پرریشمی روئیں والے ہوتے ہیں۔
اس کی دو اقسام ہوتی ہیں۔ایک قسم کا پھول سفید اور گول گھڑے کی مانند دوسرے کا پھول سر خ بیگنی رنگ کے بڑے بڑے اور پتے کچنال کی مانند ہوتے ہیں۔جڑ بھورے رنگ کے ٹکڑوں کی شکل میں ملتی ہے ملٹھی کے برابریااس سے کم موٹی ہوتی ہے۔
مقام پیدائش۔
تمام پاکستان اور ہندوستان میں پایا جاتا ہے یہ ساحلی علاقوں اور ریتلے میدانوں میں سطح سمندر سے ایک ہزار فٹ کی بلندی تک ہوتا ہے۔
افعال و استعمال۔
بیخ بدھارا کے فوائد :- بدھاراکوزیادہ تر سرد بلغمی امراض مثلاً وجع المفاصل ،نقرس اور استستقاء میں استعمال کرتے ہیں۔محلل اورام ،ملین طبع اور مقوی باہ ہے۔ اس کے پتے تیل چیڑ کر اورام پر باندھتے ہیں۔بدھارا کے پتوں کا رس ہم وزن سرکہ میں ملاکر دودو تولہ کی مقدار میں پلانا سمن مفرط کیلئے اور جلندھر میں بھی مفید ہے۔ بدھارا کی جڑ کا سفوف ایک ہفتہ تک ستاور کے رس میں بھاونا دے کرخشک کیاجائے اور ہر روز صبح کے وقت یہ سفوف مکھن یاچھ ماشہ گھی کے ہمراہ ایک مہینے تک استعمال کیاجائے تو بدن میں طاقت اورچستی آتی ہے۔عمرمیں زیادتی ہوتی ہے۔ہندو شاہستروں میں اس نسخے کو رسائن کا درجہ دیاگیا ہے۔
ذائقہ۔
پھیکا سا تلخی مائل ہوتا ہے۔
مزاج۔
گرم وخشک درجہ اول ۔
مقدارخوراک۔
3 سے 5 گرام (ماشہ )۔
نفع خاص۔مسہل بلغم ہے ۔
مضر۔گرم مزاجوں کیلئے مضرہے ۔
مصلح۔زلال آلوبخار۔
بدل۔تربد۔
مذکورہ مضمون کی تدوین میں درج ذیل کتب سے استفادہ کیا گیا ہے ۔
علم المفردات پر بر صغیر کی سب سے منفرد اور مستند کتاب
1. "مخزن المفردات المعروف خواص الا دویہ "
تالیف : حکیم کبیر الدین ، پرنسپل طبیہ کالج ، دہلی،انڈیا ۔
2. کتاب المفردات المعروف بہ خواص الا دویہ بطرز جدید
مولفہ و مرتبہ : حکیم مظفر حسین اعوان
جولائی سنہ 1960
Makhzan-ul-Mufradat" Al-Maroof Khawas-ul-Adviya"
Author : Hakeem Kabiruddin
Publisher : Shaikh Mohammad Bashir and Sons, Lahore
Origin : Lahore (City), Other (District), Punjab (State), Pakistan (Country).
Kitab ul Mufradat, Khawais Al Adviah Batarz-e-Jadid" Author : Hakeem Muzaffar Hussain Awan.
Lubhaya GR(1977) Goswami Bayanul Advia,
Shakti Kumar Ayurvedic Acharya, II:297-298.
No comments:
Post a Comment