Translate

Search This Blog

Sunday, April 15, 2012

جوڑوں کے کا درد طبی علاج (طب یونانی میں علاج)

Treatment of Arthritis With Herbal Medicines



جوڑوں کے کا درد طبی علاج (طب یونانی میں علاج)

تحریر : حکیم محمد  رضوان ارشد

نسخہ ھوالشافی
پھٹکری سفید بریاں5تولہ(60 گرام)
 مُقِّل مصفٰی3تولہ (36 گرام)
 چوب چینی3تولہ (36 گرام)
 ہلدی3تولہ(36 گرام)
 کوڑانڈین3تولہ (36 گرام)
 مغزکرنجوہ3تولہ(36 گرام)
پھٹکری سرخ بریاں3 تولہ(36 گرام)
سورنجاں شیریں3 تولہ(36 گرام)
پوست ہلیلہ زرد3 تولہ(36 گرام)
*گؤدنتی بریاں2 تولہ (24 گرام)
کلونجی2تولہ(24 گرام)
اجوائن خراسانی1تولہ(12 گرام)
 مصبر1تولہ(12 گرام)
سنامکی1تولہ(12 گرام)

تمام دواؤں کا سفوف بنا کر 500 ملی گرام کے کیپسول بھر کر اسے 2 کیپسول صبح دوپہر شام کھانے کے آدھے گھنٹے بعد ہمراہ پانی کے استعمال کرائیں۔ مذکورہ نسخہ میں نے ذاتی تحقیق اور محنت سے ترتیب دیا ہے۔ اس سے بہت فائدہ پہنچتا ہے‘ یہ نسخہ اوسٹیوآرتھرائیٹس‘ نِقْرِس‘ پٹھوں کے درد (Muscular Pain)‘ موچ (Sprain)‘ چوٹ لگنے کے بعد جوڑ یا پٹھوں میں ہونے والی سوجن (Inflammation) اور پٹھوں کے کھنچاؤ میں بہترین کام کرتا ہے لیکن حِدَارِی التہاب مفصل (Rheumatoid Arthritis) میں یہ نسخہ استعمال کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ مذکورہ نسخے کے ساتھ ساتھ اوسٹیوآرتھرائیٹس کے مریضوں کو کیلشیم اور وٹامن ڈی پر مشتمل درج ذیل نسخے کا بھی ضرور استعمال کروایا جائے۔
کشتہ بیضہ مرغ‘ کشتہ صدف‘ کشتہ مرجان اور مروارید ہم وزن لے کر‘ سفوف کرکے 400 ملی گرام کے کیپسول بھرلیں اور دو سے تین دفعہ روز ہمراہ مکھن اور دودھ کے مریضوں کو استعمال کروانے چاہیے اور ساتھ ساتھ مچھلی کے تیل کا ایک چھوٹا چمچ صبح/شام استعمال کیا جائے کیونکہ اس میں وٹامن ڈی ہوتا ہے جو جسم میں کیلشیم کے جذب ہونے کی رفتار کو تیز کرتا ہے۔ لہٰذا مچھلی کا تیل یا مچھلی کے تیل کے کیپسول ساتھ ساتھ مریضوں کو ضرور استعمال کروائے جائیں۔
اگر ساتھ میں یورک ایسڈ بڑھا ہوا ہو اور بخار بھی ہو تو مناسب علاج کریں۔ درج ذیل ادویات معجون سورنجاں‘ معجون چوب چینی‘ یوروسینال کو اگر ضرورت ہو تو ساتھ میں استعمال کروایا جاسکتا ہے۔
تقویت کے لیے حب اذراقی‘ معجون اذراقی‘ معجون فلاسفہ‘ دوالمسک معتدل جواہر دار‘ جواہر مہرہ وغیرہ میں سے کسی ایک کا استعمال کروایا جائے۔ سورنجاں (Colchicum) کے مرکبات کے جوڑوں کے درد میں احتیاط سے استعمال کرنا چاہیے کیونکہ اس کا زیادہ استعمال اور غیر ضروری استعمال (Agranulocytosis) اور (Mitotic Arrest) کا سبب بن سکتا ہے۔

* (گؤدنتی   کو چولہا جلا کر ایک گھنٹہ تک اس پر رکھی رکھیں بریاں ہوجاۓ گی پھر پیس لیں).

نوٹ :۔ مزکورہ بالا  تحریر میرے  مقالہ   "جوڑوں کا درد " کا حصہ ہے۔ یہ مقالہ " پاکستان طبّی کانفرنس " کے  زیر اہتمام مئی 2005میں منعقدہ  سیمینار " طب یونانی اور جوڑوں کا درد"  میں  پڑھا گیا تھا ۔اس مقا لہ  میں ،جوڑوں کی مختصر تشریح‘ درد‘ تشخیصی اور فروق الامراض پر مشتمل  چند نکات‘ جوڑوں کے درد کے اسباب اور آخر میں جوڑوں کی بیماریو ں کا  ذکر ہے۔ افادہ عام کی لئے  پیش خدمات ہے ۔ اس مقالہ کی کاپی کرنا ، بغیر اجازت چھاپنا  یا اس کے کسی حصہ کو بھی چھاپنا منع ہے  ۔جملہ حقوق محفوظ ہیں ۔



1 comment: