Halitosis Treatment With Herbal Medicines
منہ کی بدبو یا منہ سے بدبو آنا یا مُنھ سے آنے والی بَدبُو یا خَراب سانس بدبو دار سانس کا طبّی (یونانی)علاج
تحریر : حکیم محمد رضوان ارشد
منہ کی بدبو یا منہ سے بدبو آنا یا بدبودار سانس کی ایک بڑی وجہ منہ موجود بیکٹیریا (Bacteria)ہوتے ہیں تاہم اس کے علاوہ بھی سانس میں بدبو آنے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں ۔ منہ سے بدبو کا آنا انسان کی سماجی زندگی کو بری طرح متاثر کرتاہے ۔ انسان دوسرے سے بات کرتے ہوئےکتراتا ہے اورخود اعتمادی چکناچور ہوکر رہ جاتی ہے ۔ انسان معاشرے سے کٹ جاتا ہے اور اسکی بات چیت کی صلاحیت مسدودہوجاتی ہے . اکثر اوقات بار بار برش کرنے سے بھی منہ کی بدبو ختم نہیں ہوتی ۔ دراصل یہ معدے کی خرابی کی وجہ سے ہوتا ہے ۔
اپنے منہ اور دانتوں کی صحت و صفائی کا ہمیشہ خیال رکھیں۔ دانت برش کرنے کے علاوہ دھاگے کے ساتھ دانتوں کے درمیان پھنسے کھانے کے ذرات نکالنا بھی ضروری ہوتا ہے۔ ورنہ یہ ذرات بیکٹیریا کی خوراک بنتے ہیں۔زبان کو صاف کرنے کے لیے کوئی کلینر استعمال کریں۔ ٹوتھ برش سے بھی آپ زبان کو صاف کر سکتے ہیں، تاہم خیال کریں کہ اسے پچھلے حصے تک مکمل صاف کریں۔چائے اور کافی وغیرہ جیسی کیفین کی حامل اشیاءسے گریز کریں اور پانی اور جوس وغیرہ کافی مقدار میں پئیں اور تازہ سبزیاں اور پھل کھائیں۔
اس پریشانی سے نجات حاصل کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ امرود کے پتے اچھی طرح چبا چبا کر انکا رس پیئیں . پتے نہ کھائیں بس منہ میں رکھ کر چباتے رہیں اس طرح رس حلق میں گرتا رہےگا . اسکے علاوہ باہر کے کھانوں ، تلی ہوئی چیزوں ، مرچ مصالحوں والی غذائیں اور بادی چیزوں سے پرہیز کریں . نیم کی مسواک کریں . سہاگہ توے پر بھون پر پیس کر سفوف بنا کر شہد میں ملا کر دانتوں اور مسوڑھوں پر لگائیں۔ اسکے علاوہ سونف ، پودینہ اور الائچی کو ڈیڑھ پیالی پانی میں ابالیں جب ایک پیالی رہ جائے تو پی لیں۔ ہر کھانے کے بعد یہ پانی پینے سے بہت جلد افاقہ محسوس ہوگا ۔
اگر آپ ہر کھانے کے بعد دانت برش نہیں کرتے تو پانی خوب پئیں۔ پانی پینے سے منہ کے بیکٹیریا کی صفائی کا عمل تیز ہوتا ہے۔ اس سے منہ میں موجود کھانے کے ذرات بھی صاف ہوتے ہیں۔
علاج کی لیے درج ذیل نسخہ استعمال کریں ۔
نسخہ ھواشافی
سونف10 گرام ، نرکچور10 گرام بڑی الائچی 10 گرام ، زیره سفید10 گرام ، بالچر 15 گرام ، شکر 50 گرام سفوف بنالیں ۔
-:طریقہ استعمال
5 گرام صبح ، دوپہر اور شام ہمراہ تازہ پانی کھا لیا کریں ۔
یا
جوارش جالینوس 1 چمچ چاے والا صبح دوپہر شام کھانے کی بعد کھا لیا کریں ۔
Moo ki badboo ka ilaj in urdu | How to get rid of bad mouth smell | Moon ki badboo khatam krny ka totka in urdu | Mouth bad smell solution in Urdu | Moh Ki Badboo Khatam Karnay Ka Totka In Urdu / Hindi | Munh Ki Badboo Door Karnay Ka Asan Hal | Moo Ki Badboo Ka Ilaj In Urdu |
https://rizwanclinic.blogspot.com/2013/11/november-29-2013.html?showComment=1478757254323#.ZE2Oz3bMKUk
ReplyDelete