احادیث مبارک:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص روزانہ چند عجوہ کھجوریں کھا لیا کرے اسے اس دن رات تک زہر اور جادو نقصان نہیں پہنچا سکیں گے ۔ علی بن عبداللہ مدینی کے سوا دوسرے راوی نے بیان کیا کہ ” سات کھجوریں “ کھا لیا کرے ۔
Reference : Sahih al-Bukhari 5768
In-book reference : Book 76, Hadith 82
ہم سے اسحاق بن منصور نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم کو ابواسامہ حماد بن اسامہ نے خبر دی ، انہوں نے کہا ہم سے ہاشم بن ہاشم نے بیان کیاکہ میں نے عامر بن سعد سے سنا ، انہوں نے حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے سنا ، انہوں نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ نے فرمایا کہ جس شخص نے صبح کے وقت سات عجوہ کھجوریں کھالیں اس دن اسے نہ زہر نقصان پہنچا سکتا ہے اور نہ جادو ۔
Reference : Sahih al-Bukhari 5769
In-book reference : Book 76, Hadith 83
No comments:
Post a Comment