جلد کی حفاظت کے لیے بعض خواتین ابٹن کا استعمال کرتی ہیں۔ اس میں موجود روایتی اجزاء چونکہ نقصان دہ نہیں ہوتے لہٰذا ان کی اہمیت ہر دور میں برقرار رہی ہے اورشادی بیاہ یا کسی تہوار کے موقع پر ابٹن کا استعمال ہماری روایات کا حصہ ہے ۔
ابٹن کا شمار سولہ سنگھار کے لوازمات میں ہوتا ہے جس کا استعمال صدیوں سے نسل در نسل چلتا آ رہا ہے۔ خوبصورتی، جلد کی چمک کو بڑھانے اور کیل، مہاسے، داغ دھبے، چھائیوں کے خاتمے کے لیے یہ حیرت انگیز طور پر کام کرتا ہے۔ اس کا مسلسل استعمال وقت سے پہلے جلد پر بڑھاپے کے اثرات کو روکتا ہے۔ ابٹن نرم پیسٹ کی مانند ایسا آمیزہ ہوتا ہے جسے گری دار میوہ مغز بادام وغیرہ ، پھولوں ، تیل روغن چمبیلی وغیرہ ، صندل ، ہلدی اور دوسری قدرتی اشیا کی آمیزش سے تیار کیا جاتا ہے۔ سائنسی طور پر بھی یہ ثابت ہو چکا ہے کہ ابٹن جلد کی صفائی، نگہداشت اور کھلے مسامات کے لیے بہترین ہے۔ ابٹن پیسٹ کو مساج کے بعد نیم گرم یا ٹھنڈے پانی سے صاف کیا جاتا ہے۔ پاکستان اورانڈیا میں شادی بیاہ کے موقع پر باقاعدہ ابٹن کی رسوم ہوتی ہیں جس میں دلہن کو ابٹن لگایا جاتا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے تک صرف دلہنیں ہی شادی سے مہینہ بھر پہلے اپنی خوبصورتی کو دو آتشہ کرنے لیے ابٹن کا مساج کرتی تھیں لیکن اب روزمرہ زندگی میں حسن کی حفاظت کے لیے اس کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ ابٹن کی خاص بات یہ ہے کہ اسے کم و بیش ہر طرح کی اسکن پر لگایا جا سکتا ہے۔ ابٹن جلد سے مردہ خلیات کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتاہے، خون کی گردش کو بڑھاتا ہے، جس سے نئے خلیات بن کر جلد کو تروتازہ کرتے ہیں۔ جلد میں کھچاؤ پیدا کرتا ہے جس سے جلد ڈھلکتی نہیں۔ جلد کے ساتھ جمی گرد کو صاف کرتا ہے جو صابن یا فیس واش سے صاف نہیں ہوتی، خاص طور پر بازوؤں اور ٹانگوں کے جوڑوں سے سیاہی کی تہہ ہٹاتا ہے۔ ابٹن لگانے کے لیے خشک جلد پر ابٹن لگانے سے پہلے کسی تیل سے مساج کر لیں اور پھر ابٹن لگائیں۔ یاد رہے موسم سرما میں ابٹن میں تیل یا چکنے اجزا کی آمیزش زیادہ کریں اور موسم گرما میں کم۔ ابٹن کا آمیزہ نہ زیادہ سخت اور نہ پتلا بلکہ ہموار پیسٹ ہو جو آسانی سے لگ اور اتر جائے۔ ابٹن کو ہفتہ میں دوبار استعمال کریں اور ہر بار تازہ بنائیں۔ کیل مہاسے اور دانےبھی ختم ھوتے ہیں۔ اگر آپ کو بھی بیشتر نوجوانوں کی طرح جلد پر کیل مہاسے اور دانوں کا مسئلہ ہے تو سمجھیں کہ یہ اب حل ہو گیا، اس کے لیے کسی کریم سے نہیں بلکہ ابٹن سے استفادہ کریں۔ اس سے آپ کی جلد کو سکون ملے گا اور آہستہ آہستہ چہرے سے کیل، مہاسے اور دانے ختم ہو جائیں گے۔
رنگ کو صاف اور گورا کرنے کیلئے قدرتی ادویات سے ترتیب دیئے ھوئےانتہائی قیمتی اور خاص نسخہ جات
چھائیوں اور ہر قسم کے داغ دھبوں کو دور
کر کے رنگت کو نکھا رتےہیں
کر کے رنگت کو نکھا رتےہیں
ھوالشافی
نسخہ نمبر1:-
پوست سنگترہ 24 گرام ،ہلدی 6 گرام ، صندل سفید 6 گرام ، بالچھڑ 6 گرام ، ناگر موتھا 6 گرام ، چھڑیلہ 6 گرام ، مغز بادام مقشر 6 گرام ، تل سفید 12 گرام سب کو باریک پیس کر میدہ گندم 24 گرام ملا کر اس میں خالص روغن چمبیلی 12 گرام شامل کر کے خالص عرق گلاب میں گھول کر روزانہ رات کو مل سو جائیں صبح کسی اچھے سے صابن سے دھو لیں. چند ہی دنوں میں آپ کی رنگت گوری اور خوبصورت ہو جا ئیں گی اور رنگت میں ایک نیا نکھار پیدا ہو جائے گا.
نسخہ نمبر2:-
پوست سنگترہ 24 گرام ،ہلدی 6 گرام ، صندل سفید 6 گرام ، بالچھڑ 6 گرام ، ناگر موتھا 6 گرام ، چھڑیلہ 6 گرام ، مغز بادام مقشر 6 گرام ، تل سفید 12 گرام سب کو باریک پیس کر میدہ گندم 24 گرام ملا کر اس میں خالص روغن چمبیلی 12 گرام شامل کر کے خالص عرق گلاب میں گھول کر روزانہ رات کو مل سو جائیں صبح کسی اچھے سے صابن سے دھو لیں. چند ہی دنوں میں آپ کی رنگت گوری اور خوبصورت ہو جا ئیں گی اور رنگت میں ایک نیا نکھار پیدا ہو جائے گا.
نسخہ نمبر2:-
آرد باقلا (خالص سرکے میں بھگو کر خشک کیا ہواخالص ) 24 گرام ، مغز بادام مقشر 24 گرام ، تخم ترب 24 گرام ، تخم خرپزہ 24 گرام ، قسط شیریں 24 گرام ، اکیل الملک 24 گرام ، کتیرا گوند 24 گرام ، ہلدی یا زدر چوب 24 گرام ، زعفران 12 گرام ، سب کو باریک پیس کر خالص دودھ اور عرق گلاب میں حل کر کے روزانہ چہرے اور جسم پر دو دفعہ ملیں. چند دن کے استعمال سے ہی رنگت بہت گوری اور صاف ستھری ہو جائے گی۔
No comments:
Post a Comment