Translate

Search This Blog

Sunday, November 10, 2013

جوشاندے برائے کھانسی، نزلہ، زکام، دمہ ، سانس کی تنگی - Decoctions For Cough, Catarrh, Flu, Colds, Asthma, Allergic Cough



"جوشاندے برائے کھانسی، نزلہ، زکام، دمہ ، سانس کی تنگی"
Decoctions For Cough, Catarrh, Flu, Colds, Asthma, Allergic Cough.
تحریر : حکیم محمدرضوان ارشد 
یہ بہت خاص قسم کا جوشاندہ ہے جو  یہ کھانسی، نزلہ، زکام، دمہ، تنگی تنفس میں بہت مفید ہے، بلغم کو خارج کر کے سانس کی نالیوں کو کھول دیتا ہے۔
نسخہ  نمبر1 :-
 جوشاندہ گاؤزبان خاص
ہوالشافی 
گاؤزبان گل، گاؤزبان، ملٹھی، زوفا، تخم خطمی، تخم خبازی، عناب، برگ بانسہ، اسطوخودوس، خاکسی یا خوب کلاں، پرسیاؤشاں،سوم کلپا لتا**،ہر ایک 3 ، 3 گرام  لیں ۔
طریقہ تیاری اور استعمال:-
 ڈیڑھ پاؤ پانی میں جوش دے کر صبح شام خالص شہد(Pure Honey)*
 ملا کر پینا چاہئے ۔ 
نسخہ  نمبر2 :-
 جوشاندہ گاؤزبان برائے دمہ و الرجی وغیرہ ۔ 
یہ بھی بہت خاص قسم کا جوشاندہ ہے جو کھانسی، نزلہ، زکام، دمہ، تنگی تنفس، الرجی اور چھنکیں وغیرہ، بالائی اور زیریں تنفسی اعضاءکی سوزش، میں بہت مفید ہے، بلغم کو خارج کر کے سانس کی نالیوں کو کھول دیتا ہے۔
ہوالشافی 
گاؤزبان(Borago Officinalis)، خولنجان (Alpinia Galangal)، زوفا (Hyssopus Officinalis)،  سپستان  (Cordia Latifolia)، تخم میتھی(Trigonella Foenum-Graecum)، سوم کلپا لتا(Ephedra Sineca-Ma huang)** ہر ایک 3 ، 3 گرام  لیں ۔
-:طریقہ تیاری اور استعمال
 ڈیڑھ پاؤ پانی میں جوش دے کر صبح شام خالص شہد(Pure Honey)* ملا کر پینا چاہئے ۔ 
-:نوٹ
*زیابیطس کے مریض شہد یا چینی ملائے بغیر نیم گرم پیئں ۔ 
**ہائی بلڈ پریشر یا فشارلدم قوی کے مریض اس جڑی بوٹی یعنی سوم کلپا لتا (Ephedra Sineca-Mahuang) کو جوشاندہ میں استعمال کرنے سے پہلے اپنے طبیب سے مشورہ ضرور کر لیں ۔

1 comment:

  1. اچھی کاوش ھے لیکن پڑھنے میں بہت تکلیف ھے کہ اسکا بیک گراؤنڈ کا رنگ پڑھنے والے کیلئے دشواری پیدا کرتا ھے۔ آپ سے درخواست ھے کہ بیک گراؤنڈ کو صحیح کریں میں نے سری پڑھا ھے۔ پڑھنے میں مزہ نہیں ایا۔

    ReplyDelete