عورتوں کی صحت کا دشمن مرض لیکوریا
Leucorrhoea or Vaginal Discharge
مردوں کی صحت مرض جریان(Spermatorrhoea) سے جس طرح خراب ہوتی ہے۔ اسی طرح عورتوں کی صحت مرض سیلان یا لیکوریا(Leucorrhoea or Vaginal Discharge) سے خراب ہو جاتی ہے۔ پرانے نزلہ کی صورت میں جس طرح ناک کے اندر جھلیاں متاثر ہوتی ہیں اسی طرح لیکوریا میں رحم اور مہبل کی غشاء مخاطی(Uterine and Vaginal Mucous Membranes) متاثر ہوتی ہے۔ اور جب یہ مرض مزمن صورت اختیار کر لیتا ہے تو ایسی صورت میں رحم کی قوت غازیہ بگڑ جاتی ہے۔عورتوں کی مہبل سے گاہے سفید گاڑھی رطوبت، گاہے زردی مائل خراش دار رطوبت، گاہے زردی رنگت لئے ہوئے بدبودار رطوبت، گاہے سفید چونے کی رنگت لئے ہوئے بالکل رقیق رطوبت، گاہے پنیر نما گاڑھی (زیادہ مقدار میں) رطوبت کا اخراج ہوتا ہے۔ اس رطوبت کا اخراج نابالغ بچیوں سے لیکر سن رسیدہ خواتین تک کو ہوتا ہے۔ اس طرح کی رطوبت کے اخراج کو سیلان الرحم (لیکوریا) کہتے ہیں۔ یہ مرض ہر عمر کی عورت میں رونما ہو سکتا ہے اور ہر عورت کو عمر کے کسی نہ کسی زمانے میں اس سے سابقہ پڑتا ہے۔
سیلان یا لیکوریا کی علامات:-
رحم سے رطوبت بہنے کے ساتھ ساتھ کم و بیش درج ذیل عوارض پائے جاتے ہیں۔ ہاضمہ بگڑ جاتا ہے مسلسل سیلان رطوبت کے سبب چہرہ زرد، بے رونق، آنکھ کے گرد حلقے پڑ جاتے ہیں، بدن کمزور ہو جاتا ہے۔ کمر اور پنڈیلیوں میں درد رہتا ہے۔ پیشاب بار بار آتا ہے۔ اندام نہانی میں خارش۔ پیڑو میں درد اور بوجھ محسوس ہوتا ہے۔ درد سر۔ دوران سر کی شکایت ہو جاتی ہے، سستی اور کاہلی ہوتی ہے کسی کام کی طرف طبیعت راغب نہیں ہوتی لاغری اور کمزوری بڑھ جاتی ہے۔ مزاج چڑچڑا ہوجاتا ہے اور اختلاج قلب تک نوبت پہنچ جاتی ہے۔ اس مرض میں عموماً قبض کی شکایت رہا کرتی ہے ہاتھوں، پیروں بالخصوص ہتھیلی اور تلوے میں جلن ہوتی ہے اگر سیلان کی شکایت عرصے تک رہے تو حیض بھی متاثر ہو جاتا ہے۔اگر سیلان رطوبت زیادہ ہو تو اکثر حمل قرار نہیں پاتا ” مرض کی شدت میں اول تو استقرار حمل بہت کم ہوتا ہے اور اگر استقرار حمل ہو بھی جائے تو بیشتر اسقاط حمل ہو جاتا ہے۔
Likoria, Lecoria | Likoria Kyu Hota Hai ? Likoria Ka Gharelu ilaj | Likoria Khatam Karne Ka Tarika | Likoria (leucorrhea) Treatment at Home By Hakeem Muhammad Rizwan Arshad | Lekoria Ka Desi Gharelu Ilaj | Likoria (leucorrhea) Treatment | Likoria Ka Gharelu ilaj |
Herbal medicines have provided the world's populations, including Americans, with safe, effective and low cost medicines for centuries. They have a rich. herbal
ReplyDelete