Translate

Search This Blog

Thursday, December 5, 2013

(Influenza)-انفلوئنزا


 مسیح الملک حکیم اجمل خان صاحب کا انفلوئنزا کیلئےتجویزکردہ 
تاریخی نسخہ 

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ملک (بر صغیر) کے اکثر علاقوں اور خود دہلی میں انفلوئنزا (Influenza)کی وباء بڑی شدت سے پھیل گئی . بہت سی جانیں اس موزی مرض سے ضائع ہو گیں عوام اس مرض سے بہت پریشان اور خائف تھے . اس حالت میں ایک وفد مسیح ا لملک حکیم اجمل خان صاحب (1864-1927)کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے آپ سے عرض کیا کی آج کل نزلہ وبا ئیہ ( فلو ) کی تباہ کا ریاں آپ پر واضح  ہیں ہم لوگ یہ چاہتے ہیں کے آپ اپنا کوئی مجرب نسخہ تجویز فرما دیں تو ہماری انجمن رفاہ عام کے لیٰے اس کو تیار کر کے محلہ محلہ تقسیم کر نے کا انتظام کر دے  آپ نے اس تجویز کو بہت پسند فرمایا اور صرف پانچ دوا ئو ں پر مشتمل ایک نسخہ لکھ کر اس وفد کے حواے کر دیا . دوا ئو ں یہ تھیں.
 :نسخہ
بہیدانہ3 ماشہ، عناب5 دانہ ، سپستان9 عدد ، پانی میں جوش دےکرچھان لیں اور شربت بَنفشہ2 تولہ ملا کر،خاکسی3ما شہ چھڑک کر صبح شام پلا ئیں .

 یہ ایک عام آدمی کی خوراک ہے . اسی حساب سے جتنے مرضوں کے لئے دوا بنانی ہو اسی حساب سے دوا ئو ں  کا اضافہ کر لیا جاتا اس وقت چند پیسوں میں یہ نسخہ تیار ہو جاتا تھا  آج بھی گراں نہی . عام حالات میں یہ نسخہ فلو کے مریضوں کے لیے اسی فیصد مفید ہوا.محلہ والوں کا بیاں ہے کہ اس دوا کے  استمعال کے بعد بہت ہی کم ایسے مریض تھے جن کو ہسپتال بھیجنا پڑا . 

 "حوالہ/اقتباس: "اطبا ء اور انکی مسیحائی
 مصنف: حکیم مختار احمد اصلاحی

5 comments:

  1. thank you doctor; I liked your commentary on influenza.

    ReplyDelete
  2. Masha Allah, Allah aapko aur taqat aata farmaye jisse aap Tib Unani ko apne mulk main aur puri duniya main aur faroog den

    hakim m. hamid islahi, mumbai

    ReplyDelete
  3. Can walk in clinics give monitored drug tests in Washington?
    brooklyn walk in clinic

    ReplyDelete