Translate

Search This Blog

Saturday, May 7, 2022

سورہ المومنون کی آخری چار آیات کی فضیلت - Last 4 Verses of Surah Muminoon [Al-Muminun 115-118]


"سورہ المومنون کی آخری چار آیات کی فضیلت"

معارف القرآن جلد 6 صفحہ نمبر 338 میں لکھا ہے کہ

امام بغوی اور امام ثعلبی نے حضرت عبداللَّہ بن مسعود رضی اللہ عنہہ سے روایت کی ہے انکا گزر ایک ایسے شخص کے پاس سے ہوا جو انتہائی سخت امراض میں مبتلا تھا۔

حضرت عبداللَّہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اس کے کان میں یہ آیات پڑھ دیں ،وہ اسی وقت اچھا ہوگیا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے دریافت کیا کہ آپ نے اس کے کان میں کیا پڑھا تو عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے عرض کیا کہ یہ آیات پڑھیں۔

اس رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ! قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ہے،اگر کوئی آدمی جو یقین رکھنے والا ہو،یہ آیات پہاڑ پر پڑھ دے تو پہاڑ اپنی جگہ سے ہٹ جائے۔(قرطبی و مظہری)

وہ کرشماتی آیات یہ ہیں:


بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

أَفَحَسِبْتُمْ أَنَّمَا خَلَقْنَاكُمْ عَبَثًا وَأَنَّكُمْ إِلَيْنَا لَا تُرْجَعُونَ¤

فَتَعَالَى اللَّهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ ۖ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيمِ¤

وَمَنْ يَدْعُ مَعَ اللَّهِ إِلَٰهًا آخَرَ لَا بُرْهَانَ لَهُ بِهِ فَإِنَّمَا حِسَابُهُ عِنْدَ رَبِّهِ ۚ إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ الْكَافِرُونَ¤

وَقُلْ رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَأَنْتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ¤

سورہ المومنون آیت نمبر(115تا118)


Reference:
https://archive.org/details/Besturdubooks417/MAARIF-UL-QURAN-VOL-06/page/n337/mode/2up

No comments:

Post a Comment