Translate

Search This Blog

Showing posts with label Leucorrhoea Health Tips. Show all posts
Showing posts with label Leucorrhoea Health Tips. Show all posts

Saturday, April 14, 2012

Herbal Medicine Treatment For Leucorrhoea / Vaginal Discharge. Self Help - لیکوریا، کمردرد اور بانچھ پن کا مجرب ترین علاج


لیکوریا، کمردرد اور بانچھ پن کا مجرب ترین علاج
Tested Herbal Medicine Treatment  For Vaginal Discharge, 
Backache & Infertility.  
تحریر : حکیم محمد  رضوان ارشد
مردوں کی صحت مرض جریان(Spermatorrhoea) سے جس طرح خراب ہوتی ہے۔ اسی طرح عورتوں کی صحت مرض سیلان یا لیکوریا(Leucorrhoea or Vaginal Discharge) سے خراب ہو جاتی ہے۔لیکوریا کو سیلان الرحم بھی کہا جاتا ہے یہ سفید رنگ کی رطوبت ہوتی ہے جو وجائینہ سے خارج ہوتی رہتی ہے۔
  پرانے نزلہ و زکام کی صورت میں جس طرح ناک کے اندر جھلیاں متاثر ہوتی ہیں اسی طرح لیکوریا میں رحم(Uterus)اور مہبل کی غشاء مخاطی یا بلغمی جھلی (Vaginal Mucous Membranes) متاثر ہوتی ہے۔ اور جب یہ مرض جب پرانا ہو جا تا ہے تو رحم میں خرابیاں پیدا کر سکتاہے۔
یاد رہے لیکوریا بذات خود کوئی مرض نہیں ہے کیونکہ ایک صحت مند عورت کو مخصوص حالات میں وجائنہ میں چپچپاہٹ کا احساس رہنا چاہیئے۔ جیسے بلوغت کے بعد۔ خواتین کو حیض سے قبل۔ جماع کے وقت۔ انڈا نکلتے وقت۔ یہ سیلان خارج ہوتا ہے۔ اگر یہ سیلان بڑھ جائے اور تکلیف یا بدبو کا باعث بنے تو رحم کی سوزش ورم یا رسولیوں کا نتیجہ ہوتا ہے۔ اس کی وجہ سے خواتین ذہنی طور پر کمزور اور یاداشت میں کمی محسوس کرتی ہیں۔ جونہی اس عارضے کی علامات شروع ہوں تو مناسب دواء کے ساتھ کسی ماہر طبیبہ سے مکمل چیک اپ کروانا ضروری ہے۔

سیلان یا لیکوریا کی علامات(

Signs & Symptoms

):-
عورتوں کی مہبل(Vagina) سے گاہے سفید گاڑھی رطوبت، گاہے زردی مائل خراش دار رطوبت، گاہے زردی رنگت لئے ہوئے بدبودار رطوبت، گاہے سفید چونے کی رنگت لئے ہوئے بالکل رقیق رطوبت، گاہے پنیر نما گاڑھی (زیادہ مقدار میں) رطوبت کا اخراج ہوتا ہے جو بعض اوقات ٹانگوں تک بہہ سکتی۔ اس رطوبت کا اخراج نابالغ بچیوں سے لیکر سن رسیدہ خواتین تک کو ہوتا ہے۔اس طرح کی رطوبت کے اخراج کو سیلان الرحم یا لیکوریا(Vaginal Discharge/Leucorrhoea) کہتے ہیں۔ یہ مرض ہر عمر کی عورت میں رونما ہو سکتا ہے اور ہر عورت کو عمر کے کسی نہ کسی زمانے  میں اس سے سابقہ پڑتا ہے۔
بعض اوقات یہ حاد اور شدید نوعیت کا ہوتا ہے۔ اس حالت میں یہ گاڑھا اور سفید رنگ کا ہوتا ہے بعض اوقات شفاف رطوبت کی مانند اور مزمن حالت میں پتلا پیلا بدبو دار خراش دار اور کبھی جما ہوا سبزی مائل چھیچھڑوں کی شکل میں ہوتا ہے۔
اس مرض مریضہ کا  ہاضمہ بگڑ جاتا ہے مسلسل سیلان رطوبت کے سبب چہرہ زرد، بے رونق، آنکھ کے گرد حلقے پڑ جاتے ہیں، بدن کمزور ہو جاتا ہے۔ کمر اور پنڈیلیوں میں درد (Backache & Legs Pain) رہتا ہے۔ پیشاب بار بار آتا ہے۔ اندام نہانی میں خارش ، پیڑو میں درد اور بوجھ محسوس ہوتا ہے ، درد سر  ، دوران سر کی شکایت ہو جاتی ہے ،سستی اور کاہلی ،کسی کام کی طرف طبیعت راغب نہیں ہوتی لاغری اور کمزوری بڑھ جاتی ہے۔ مزاج چڑچڑا ہوجاتا ہے اور اختلاج قلب تک نوبت پہنچ جاتی ہے۔ اس مرض میں عموماً قبض کی شکایت رہا کرتی ہے ہاتھوں، پیروں بالخصوص ہتھیلی اور تلوے میں جلن ہوتی ہے اگر سیلان کی شکایت عرصے تک رہے تو حیض بھی متاثر ہو جاتا ہے۔اگر سیلان رطوبت زیادہ ہو تو اکثر حمل قرار نہیں پاتا۔ مرض کی شدت میں اول تو استقرار حمل بہت کم ہوتا ہے اور اگر استقرار حمل ہو بھی جائے تو بیشتر اسقاط حمل ہو جاتا ہے۔ 
اندام نہانی سے سفید رطوبت کا اخراج خواتین کے بہت سے عوارض کی علامات کو ظاہر کرتا ہے۔  اگر معمولی نوعیت کا ہوتو حیض سے ایک دن قبل یا ایک دن بعد میں ہوتا ہے۔ جو خواتین اس عارضے میں مبتلاء ہوتی ہیں۔ ہڈیوں اور پٹھوں کی کمزوری ہوجاتی ہے۔
ہربل میڈیسن ، قدرتی دیسی ادویات سے لیکوریا کا کامیاب اور تسلی بخش علاج ممکن ھے۔             

                                      ہوالشافی
  1. گلنار فارسی (گل انار) ....Punica Granatum Linn 
  2. کمر کس....Butea Monosperma (Lam) Kuntze
  3. تخم قنب....Cannabis Sativa Linn
  4. مصری یا  قند سفید.....Sugar Canday                
          -:طریقہ تیاری و استعمال 
تمام ادویات کو ہم وزن لیکر سفو ف کر کے نصف سے ایک چمچ چاے والا پا نی سے دن میں دو سےتین با ر کھائیں. یہ نسخہ رحم کو طاقت ہے ، نطفے کو جزب کرنے کی صلاحیت کو بڑھا  کر حمل قرار  پانے میں مدد دیتا ھے. لیکوریا ، کمر درد اور بانچھ پن میں مبتلا خواتین کے لئے بہت مفید ھے۔

Likoria, Lecoria | Likoria Kyu Hota Hai ? Likoria Ka Gharelu ilaj | Likoria Khatam Karne Ka Tarika | Likoria (leucorrhea) Treatment at Home By Hakeem Muhammad Rizwan Arshad | Lekoria Ka Desi Gharelu Ilaj | Likoria (leucorrhea) Treatment  |  Likoria Ka Gharelu ilaj | Likoria ka Kamyaab Tareen Ilaj.
    "Above article is just for knowledge of an important female disease"