Translate

Search This Blog

Showing posts with label Tibbi Mashwaray. Show all posts
Showing posts with label Tibbi Mashwaray. Show all posts

Monday, March 27, 2023

موٹاپا ، انسان کی خوبصورتی اور صحت کا دشمن - Herbal Medicine Treatment For Obesity, How to Lose Weight, Motapay Ka Unani Medicine Say Ilaj, Motapa kam karne ka Tarika.


"OBESITY "


تحریر: حکیم محمد رضوان ارشد
اس مرض کا علاج بہت  ضروری ہے . موٹاپا(Obesity)کے مریض ، شوگر (Diabetes)، ہائی بلڈ پریشر(HBP)، خون میں چکنائی کی زیادتی (Hypercholesterolemia) اور دیگرکئی قسم کے امراض میں مبتلا ہو سکتے ہیں.

" موٹاپے کے مریض درج زیل نسخہ استعمال کریں"

  ھوالشافی
(1)زیرہ سفید، 
(2)لاکھ دانہ،
(3) زیرہ سیاہ، 
(3)کلونجی ،
(4)اجوائین دیسی،
 (5)تخم سداب یا برگ سدا ب  ،
 (6)سونف ،
طریقہ تیاری :-
تمام ادویات ہم وزن لے کر سفوف کر کی محفوظ کر لیں.  
طریقہ استعمال:-
نصف سے 1چمچ چائے والا صبح اور شام ہمراہ عرق سونف 50 ملی لیٹر اور عرق مکو 50 ملی لیٹر کھا ئیں.
نوٹ :-
لیمن گراس(Lemongrass) کا قہوہ بنا کر  دن میں دو مرتبہ نوش فرمائیں.




موٹاپے کا علاج ، وزن کی زیادتی کا علاج، موٹاپا کیسے کم کریں، موٹاپے کا دیسی علاج.

Motapay Ka Elaj, Obesity ka ilaj (Weight Reducing Remedy)

Thursday, December 5, 2013

(Influenza)-انفلوئنزا


 مسیح الملک حکیم اجمل خان صاحب کا انفلوئنزا کیلئےتجویزکردہ 
تاریخی نسخہ 

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ملک (بر صغیر) کے اکثر علاقوں اور خود دہلی میں انفلوئنزا (Influenza)کی وباء بڑی شدت سے پھیل گئی . بہت سی جانیں اس موزی مرض سے ضائع ہو گیں عوام اس مرض سے بہت پریشان اور خائف تھے . اس حالت میں ایک وفد مسیح ا لملک حکیم اجمل خان صاحب (1864-1927)کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے آپ سے عرض کیا کی آج کل نزلہ وبا ئیہ ( فلو ) کی تباہ کا ریاں آپ پر واضح  ہیں ہم لوگ یہ چاہتے ہیں کے آپ اپنا کوئی مجرب نسخہ تجویز فرما دیں تو ہماری انجمن رفاہ عام کے لیٰے اس کو تیار کر کے محلہ محلہ تقسیم کر نے کا انتظام کر دے  آپ نے اس تجویز کو بہت پسند فرمایا اور صرف پانچ دوا ئو ں پر مشتمل ایک نسخہ لکھ کر اس وفد کے حواے کر دیا . دوا ئو ں یہ تھیں.
 :نسخہ
بہیدانہ3 ماشہ، عناب5 دانہ ، سپستان9 عدد ، پانی میں جوش دےکرچھان لیں اور شربت بَنفشہ2 تولہ ملا کر،خاکسی3ما شہ چھڑک کر صبح شام پلا ئیں .

 یہ ایک عام آدمی کی خوراک ہے . اسی حساب سے جتنے مرضوں کے لئے دوا بنانی ہو اسی حساب سے دوا ئو ں  کا اضافہ کر لیا جاتا اس وقت چند پیسوں میں یہ نسخہ تیار ہو جاتا تھا  آج بھی گراں نہی . عام حالات میں یہ نسخہ فلو کے مریضوں کے لیے اسی فیصد مفید ہوا.محلہ والوں کا بیاں ہے کہ اس دوا کے  استمعال کے بعد بہت ہی کم ایسے مریض تھے جن کو ہسپتال بھیجنا پڑا . 

 "حوالہ/اقتباس: "اطبا ء اور انکی مسیحائی
 مصنف: حکیم مختار احمد اصلاحی

Friday, November 29, 2013

Breast Development - نسوانی حسن میں اضافہ کیسے کریں؟ چھاتیا ں بڑھانے کا نسخہ

نسوانی حسن میں کمی کو دور کیسے کریں ؟ 


نسوانی حسن(چھاتیوں) میں اضافہ کیسے کریں؟

پستان کا سائز بڑھا ئیں...!

تحریر : حکیم محمد  رضوان ارشد
 
یہ ایک بہت حساس سوال ہے، مگر جو خواتین اس مسئلے سے دشوار ہیں وہ اس کے یقینی حل کی منتظر رہتی ہیں، مناسب نسوانی حسن عورت کو پرکشش بناتا ہے۔ جو خواتین نسوانی حسن کے مسئلے کا شکار ہیں ان میں خود اعتمادی کی کمی پائی جاتی ہے، جو بڑھ کر ڈپریشن کو جنم دیتی ہے، نسوانی حسن میں کمی کی بہت سی وجوہات ہیں مگر سب سے اہم ہارمونز کی خرابی ہے، بیشتر کمپنیاں اس مسئلے سے متعلق کریمز اور سپلیمنٹس فراہم کرتی ہیں مگر ان کے نقصانات عام انسان کو معلوم نہیں ہوتے جس وجہ سے ایک مسئلہ حل کرتے کرتے جسم میں مزید کئی بیماریاں اور خرابیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔
نسوانی حسن میں اضافے کی لیے درج ذیل نسخہ استعمال  کریں۔
 
نسخہ ھوالشافی:- 
اسگندھ ، بدھارا، ستاور، بہمن سفید، بہمن سرخ، اندر جو شیریں، شقا قل مصری، قند سفید ہم وزن لے کر سفوف کر کے  محفوظ کر لیں۔ 
:طریقہ استمعال
1 چمچ چاۓ والا صبح شام ہمراہ دودھ کے کھا لیا کریں۔

How to increase naturally breast size  |  Pistan barhane ka tarika  |  How to increase breast size | Increase breast size naturally | Breast Size Barhane ka Tarika  |  Breast Size Barhane Ka Tarika |  Breast Size Barhane ka tarika  |  Best Breast Enlargement Unani / Herbnal / Natural Medicine   |


Thursday, November 14, 2013

طبی مشورے - مرد حضرات کیلئے چند مفید ادویات - حکیم محمد رضوان ارشد

Some Important Unani Combinations For Male Health.
مرد حضرات کے لئے ، مردانہ طاقت بڑھانے والی چند مفید مرکب  ادویات 



Some Important Unani Compounds, Unani Murakabaat Or Herbal Medicines For Male Sexual Health & Performance.
Mardana Taqat Barhanay Kay Liay Unani Medicines.
Kamzori Khatam Or Mardana Taqat Bahal | Unani Desi Adviat Say  Mardana Taqat Barhany Ka Tariqa | MARDANA TAQAT Ki Medicine | ED Treatment | Mardana Taqat Ka Nuskha | Mardana Kamzori Ka  |  Aasan Ilaj Mardana Kamzori Ka Zabrdast,  Nuskha | Mardana Taqat Tips.

معجوں دارچینی - نزلہ ، زکام ، کھانسی ، بلغمی کھانسی و دمہ ، قوت مدافعت کی کمی ،جسمانی اور مردانہ کمزوری کیلئے.




نزلہ ، زکام ، کھانسی ، بلغمی کھانسی و دمہ ، قوت مدافعت کی کمی ،جسمانی اور مردانہ کمزوری کیلئے.

Sunday, November 10, 2013

طبّی مشورے - منہ کی بدبو یا منہ سے بدبو آنا یا مُنھ سے آنے والی بَدبُو یا خَراب سانس بدبو دار سانس کا طبّی (یونانی)علاج

Halitosis Treatment With Herbal Medicines 




منہ کی بدبو یا منہ سے بدبو آنا یا مُنھ سے آنے والی بَدبُو یا خَراب سانس بدبو دار سانس کا طبّی (یونانی)علاج

تحریر : حکیم محمد  رضوان ارشد 

منہ کی بدبو یا منہ سے بدبو آنا یا بدبودار سانس کی ایک بڑی وجہ منہ موجود بیکٹیریا (Bacteria)ہوتے ہیں تاہم اس کے علاوہ بھی سانس میں بدبو آنے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں ۔ منہ سے بدبو کا آنا انسان کی سماجی زندگی کو بری طرح متاثر کرتاہے ۔ انسان دوسرے سے بات کرتے ہوئےکتراتا ہے اورخود اعتمادی چکناچور ہوکر رہ  جاتی ہے  ۔ انسان معاشرے سے کٹ جاتا ہے اور اسکی بات چیت کی صلاحیت مسدودہوجاتی ہے .  اکثر اوقات بار بار برش کرنے سے بھی منہ کی بدبو ختم نہیں ہوتی  ۔  دراصل یہ معدے کی خرابی کی وجہ سے ہوتا ہے ۔ 
اپنے منہ اور دانتوں کی صحت و صفائی کا ہمیشہ خیال رکھیں۔ دانت برش کرنے کے علاوہ دھاگے کے ساتھ دانتوں کے درمیان پھنسے کھانے کے ذرات نکالنا بھی ضروری ہوتا ہے۔ ورنہ یہ ذرات بیکٹیریا کی خوراک بنتے ہیں۔زبان کو صاف کرنے کے لیے کوئی کلینر استعمال کریں۔ ٹوتھ برش سے بھی آپ زبان کو صاف کر سکتے ہیں، تاہم خیال کریں کہ اسے پچھلے حصے تک مکمل صاف کریں۔چائے اور کافی وغیرہ جیسی کیفین کی حامل اشیاءسے گریز کریں اور پانی اور جوس وغیرہ کافی مقدار میں پئیں اور تازہ سبزیاں اور پھل کھائیں۔
 اس پریشانی سے نجات حاصل کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے  کہ امرود کے پتے اچھی طرح چبا چبا کر انکا رس پیئیں . پتے نہ کھائیں بس  منہ میں رکھ کر چباتے رہیں اس طرح رس حلق میں گرتا رہےگا .  اسکے علاوہ باہر کے کھانوں ، تلی ہوئی چیزوں ، مرچ مصالحوں والی غذائیں اور بادی چیزوں سے پرہیز کریں .  نیم کی مسواک کریں .   سہاگہ توے پر بھون پر  پیس کر سفوف بنا کر شہد میں  ملا کر  دانتوں اور مسوڑھوں پر لگائیں۔  اسکے علاوہ سونف ، پودینہ اور  الائچی کو ڈیڑھ  پیالی پانی میں ابالیں جب ایک پیالی رہ جائے تو پی لیں۔  ہر کھانے کے بعد  یہ پانی پینے سے بہت جلد افاقہ محسوس ہوگا ۔
اگر آپ ہر کھانے کے بعد دانت برش نہیں کرتے تو پانی خوب پئیں۔ پانی پینے سے منہ کے بیکٹیریا کی صفائی کا عمل تیز ہوتا ہے۔ اس سے منہ میں موجود کھانے کے ذرات بھی صاف ہوتے ہیں۔

علاج کی لیے درج ذیل نسخہ استعمال کریں ۔ 
نسخہ ھواشافی
سونف10 گرام ، نرکچور10 گرام بڑی الائچی 10 گرام ، زیره سفید10 گرام ، بالچر 15 گرام ، شکر 50  گرام  سفوف بنالیں ۔  
-:طریقہ استعمال 
5 گرام صبح ، دوپہر اور شام ہمراہ تازہ پانی کھا لیا کریں ۔ 
یا 
  جوارش جالینوس 1 چمچ چاے  والا صبح  دوپہر  شام کھانے کی بعد  کھا لیا کریں  ۔ 




Moo ki badboo ka ilaj in urdu  |  How to get rid of  bad mouth  smell  |   Moon ki badboo khatam krny ka totka in urdu   |   Mouth bad smell solution in Urdu   |   Moh Ki Badboo Khatam Karnay Ka Totka In Urdu  /  Hindi   |   Munh Ki Badboo Door Karnay Ka Asan Hal  |   Moo Ki Badboo Ka Ilaj In Urdu  |  



طبّی مشورے - کیل ، مہاسے ، چھائیاں ، پھو ڑے اور پھنسیاں



 کیل ، مہاسے ، چھائیاں ، پھو ڑے اور پھنسیاں
Acne, Pimples, Freckles, Boils
 Skin Problems
 نسخہ:-  شاھترہ 4 گرام ، چرائتہ 4 گرام ، سرپھوکہ 4 گرام ،گل منڈی 4 گرام، عناب 5 عدد  180 ملی لیٹر پانی میں جوش دے کر شکر ملا کر صبح شام پینا چاہئے ۔

طبّی مشورے - کھانسی(سعال ) کا ادرک اور شھد سے علاج

اور کھانسی(سعال ) کا علاج
Phlegmatic Cough 
What is coughing up phlegm and phlegmatic cough?
Coughing up phlegm is a symptom of infections like the flu and common cold. Phlegm is a specific type of mucus that originates in your lungs and throat. It's slightly thicker than the mucus that's produced in your nose and sinuses. Another name for phlegm is sputum.
نسخہ  ہوالشافی 
ادرک کا پانی( رس)  20 ملی لیٹر
خالص شھد 20 ملی لیٹر 
اچھی کوالٹی کاادرک کچل کر اس کا پانی نچور کر نکال لیں
پھر اس میں شھد ملا لیں.
طریقہ استعمال :-
1سے 2چمچ چائے والے دن میں دو سے تین مرتبہ پی لیں.






Khansi, Balghami Khansi, Resha Wali Khansi, Productive Cough.

جوشاندے برائے کھانسی، نزلہ، زکام، دمہ ، سانس کی تنگی - Decoctions For Cough, Catarrh, Flu, Colds, Asthma, Allergic Cough



"جوشاندے برائے کھانسی، نزلہ، زکام، دمہ ، سانس کی تنگی"
Decoctions For Cough, Catarrh, Flu, Colds, Asthma, Allergic Cough.
تحریر : حکیم محمدرضوان ارشد 
یہ بہت خاص قسم کا جوشاندہ ہے جو  یہ کھانسی، نزلہ، زکام، دمہ، تنگی تنفس میں بہت مفید ہے، بلغم کو خارج کر کے سانس کی نالیوں کو کھول دیتا ہے۔
نسخہ  نمبر1 :-
 جوشاندہ گاؤزبان خاص
ہوالشافی 
گاؤزبان گل، گاؤزبان، ملٹھی، زوفا، تخم خطمی، تخم خبازی، عناب، برگ بانسہ، اسطوخودوس، خاکسی یا خوب کلاں، پرسیاؤشاں،سوم کلپا لتا**،ہر ایک 3 ، 3 گرام  لیں ۔
طریقہ تیاری اور استعمال:-
 ڈیڑھ پاؤ پانی میں جوش دے کر صبح شام خالص شہد(Pure Honey)*
 ملا کر پینا چاہئے ۔ 
نسخہ  نمبر2 :-
 جوشاندہ گاؤزبان برائے دمہ و الرجی وغیرہ ۔ 
یہ بھی بہت خاص قسم کا جوشاندہ ہے جو کھانسی، نزلہ، زکام، دمہ، تنگی تنفس، الرجی اور چھنکیں وغیرہ، بالائی اور زیریں تنفسی اعضاءکی سوزش، میں بہت مفید ہے، بلغم کو خارج کر کے سانس کی نالیوں کو کھول دیتا ہے۔
ہوالشافی 
گاؤزبان(Borago Officinalis)، خولنجان (Alpinia Galangal)، زوفا (Hyssopus Officinalis)،  سپستان  (Cordia Latifolia)، تخم میتھی(Trigonella Foenum-Graecum)، سوم کلپا لتا(Ephedra Sineca-Ma huang)** ہر ایک 3 ، 3 گرام  لیں ۔
-:طریقہ تیاری اور استعمال
 ڈیڑھ پاؤ پانی میں جوش دے کر صبح شام خالص شہد(Pure Honey)* ملا کر پینا چاہئے ۔ 
-:نوٹ
*زیابیطس کے مریض شہد یا چینی ملائے بغیر نیم گرم پیئں ۔ 
**ہائی بلڈ پریشر یا فشارلدم قوی کے مریض اس جڑی بوٹی یعنی سوم کلپا لتا (Ephedra Sineca-Mahuang) کو جوشاندہ میں استعمال کرنے سے پہلے اپنے طبیب سے مشورہ ضرور کر لیں ۔

طبّی مشورے - سبز الائچی کے فائدے- Benefits Of Green Cardamon



Green cardamon( سبز الائچی)
Scientific Name: Elettaria cardamomum

-: (سبز الائچی کا جوشاندہ (قہوہ  

سبز الائچی کا جوشاندہ بنا کر صبح شام پینے سے منہ کے بدبو ختم ہو جاتی ہے. اس کا قہوہ پینے سے طبیعت میں فرحت اور تروتازگی پیدا ہوتی ہے. ذہنی دباؤ ، پریشانی کم ہوتی ہے. منہ کی بدبو کو دور کرنے کے لئے اسکو چبائیں.

پیشاب کی زیادتی- پیشاب کا بار بار آنا جسے روکنا مشکل ہو جا ئے - Polyuria

Peshab Bar Bar Ana / Peshab Ki Ziadti Ka Ghraloo Ilaj | Peshab Ki Ziadti Ka Ilaj | Bar Bar Peshab Aanay Ka Ilaj | Bar Bar Peshab Aane Ka Unani / Tibbi Elaj.





"پیشاب کی زیادتی- Polyuria"
پیشاب کا بار بار آنا جسے روکنا مشکل ہو جا ئے
"نسخہ ہوالشافی"
جلوتری 25 گرام اور شکر 25 گرام 
سفوف کر کے 1گرام صبح دوپہر شام ہمراہ پانی کھا لیا کریں . چائےاور کافی سے پرہیز کریں.



 نوٹ: شوگر  یا ذیابیطس میں مبتلا مریض اپنی  شوگر کا علاج کریں.

Friday, October 18, 2013

ٹائپ2 ذیابیطس(شوگر) کا دیسی جڑی بوٹیوں یا طب یونانی سے علاج


ٹائپ2 ذیابیطس کاجڑی بوٹیوں سے علاج 

Type II (Non-Insulin Dependent) Diabetes (NIDDM)


Treatment of Diabetes mellitis type 2.
Prescription:
Ingridients with botanical names.
1.Cassia absus(تخم چاکسو)-60 grams
2.Gum Acacia Arabica Willd 
(ضمغ عربی)-60 grams
3.Curcuma longa-Turmeric(ہلدی )- 60 grams
4.Caesalpinia bonducella(مغزکرنجوہ)-60 grams
5.Aloe barbadensis dry extract( صبرزرد/
مصبر) -30 grams
Make  fine powder of herbs mentioned above, fill double zero no capsules, 1 to 2 capsules twice a day with water.

Note: You should always consult with your physician/Tabib or  health care professional before use.

Type 2 Sugar Ka Unani Elaj - Sugar Ka Desi Ilaj - Sugar Control Karnay Ka Desi Nuskha - Sugar Ka Ilaj - Sugar Ka Desi Jari Bootion Say Elaj.



Thursday, October 17, 2013

طبّی مشورے - اگرزیادہ گوشت کھانے یا معدے کی خرابی سے قبض ھو جائے؟




اگرزیادہ گوشت کھانے یا معدے کی خرابی سے قبض ھو جائے اور  پیٹ میں ھوا  بھر جائے تو صبح ، دوپہر ، شام کھانے کے بعد حب کبد نوشادری2عدد اور رات سوتے وقت اطریفل زمانی1 چمچ چائے والا ھمراہ دودھ کھا لیا کریں۔ غذ ا میں سبزیاں اور پھل کھائیں.





طبّی مشورے - عید الاضحیٰ کے پر مسّرت موقع پر صرف گوشت ہی نہ کھاتے رہیں

حکیم محمد رضوان ارشد


عید الاضحیٰ کے  پر مسّرت موقع پر صر ف گوشت  ہی  نہ کھاتے رہیں بلکہ سبزیاں اور پھل ضرور کھیں تا کہ آ پ ہائی  بلڈ پریشر ، خون میں چکنائی یا کولیسٹرول  کی  زیادتی(Hypercholesterolemia) ، خون میں یورک ایسڈ کی  زیادتی ، سینے  کی جلن(Heatrburn) یا تیزابیت(Hyperacidity) ، گیس  ، قبض ، امراض معدہ  ، جوڑوں کےدرد (Arthritis)سے محفوظ رہ سکیں.
 



Sunday, August 4, 2013

Sunday, July 21, 2013

سینے کی جلن اور تبخیر معدہ کا بہترین علاج Hyperacidity, Heartburn

سینے کی جلن ، تیزابیت ،تبخیر معدہ کے لئے آسان اور بہترین  دیسی جڑی بوٹیوں سے علاج
نسخہ ہوالشافی 
  1.  سونف (Foeniculum vulgare) 50 گرام
  2. ملٹھی (Glycyrrhiza glabra) 50گرام 
  3. طبا شیر کبود (Bambusa arundinace) 50گرام 
  4. الائچی سبز (Elettaria cardamomum) 50 گرام
  5.  کشنیز خشک (Coriandrum sativum) 50 گرام 

 تمام اجزا کو پیس کر کسی ایئر ٹائٹ جار میں محفوظ کر لیں۔ مقدار خوراک1 چمچ چا ئے والا  صبح دوپہر اور شام کھا نے سے نصف گھنٹہ پہلے ہمراہ پانی کھا لیا کریں۔  
(Gastroesophageal Reflux Disease(GERD کے مریض  رات کھانے کے 2 گھنٹے کے بعد سوتے وقت 1 چمچ چاے والا پانی سے مزید  کھایا کریں۔ 

Seenay Ke Jalan  -  Tezabiat Ka Ilaj - Stomach Acidity - Maday Ki Jalan Aur Tezabiat Ka Ilaj  -  Maiday Ki Tezabiat , Jalan , Gas , Qabz Aur Tabkheer Ka Elaj  -  Maday ki gas or tezabiat ka ilaj in urdu  -  Seene Ki Jalan Ka Fori ILaj  -  Seenay  Ki Jalan  -  Tezabiat Ke Waja Say Hona -  Bud Hazmi Aur Nizam-e-Hazam  Kay Liay  Behtareen  -  Seene men Jalan ka Elaj .