Translate

Search This Blog

Showing posts with label Cough. Show all posts
Showing posts with label Cough. Show all posts

Wednesday, October 25, 2023

Berg Bansa Kay Faiday, Malabar Nut K Fawaid, Vasaka, Adhatoda vasica,Justicia adhatoda.

 Adhatoda vasica. Justicia adhatoda

دیگر نام: برگ بانسہ برگ اڑوسہ وساکا حشیشتہ السعال

Watch also previous video on Adhatoda vasica: Adhatoda vasica || Justicia adhatoda Previous Video. Malabar Nut, Berg e Bansa, Adhatoda, Vasaka Full Details.
Adhatoda vasica / Justicia adhatoda commonly known in English as Malabar nut, adulsa, adhatoda, vasa, vasaka, is native to Asia. The plant's native range is Afghanistan, Pakistan, Imdia, Laos, Myanmar and Vietnam. It has been introduced elsewhere. 
Adhatoda vasica (family Acanthaceae, AV) is a shrub, used by Asian and European medical practitioners. This plant has been used in the Indian traditional system of medicine (Manjunath 1948). Numerous in vitro, in vivo, and clinical studies have acknowledged AV(Adhatoda vasica) as an important natural agent for many medical illnesses. AV has an antiinflammatory action on the respiratory tract and is effective in respiratory tract infection. The alkaloids vasicinone and vasicine have potent bronchodilator and antiallergic activity. Owing to these activities, AV is effective in acute asthma conditions. AV has been proven for its antitussive activity as effective as codeine in irritant aerosols and citric acid-induced cough models. The leaves, roots, flowers, and bark of this plant have been used in the treatments of cough, colds, asthma, to liquefy sputum, as a bronchodilator, bronchial catarrh, bronchitis, and tuberculosis. A number of parts of the plant are commonly used in the forms of decoctions or powders. The juice from the leaves is also frequently used (Claeson et al., 2000). Vasaka syrup and vasaka liquid extract are mentioned in Pharmacopoeia of India (The Indian Pharmacopoeia), (1955). An essential oil extracted from the leaves of AV showed a relaxant effect on the airway smooth muscle in the isolated guinea pig tracheal chain (D’Cruz et al., 1979). A methanolic extract from the whole plant showed antiallergic and antiasthmatic properties in the guinea pig (Muller et al., 1993). Many herbal preparations containing AV are commercially used, such as Kada in India, Salus Tuss in Germany, and Kan Jang and Spirote in Sweden (Claeson et al., 2000). Vasicine, an alkaloid, is one of the major components of the plant and is responsible for most of its activities, including its antioxidant, antiinflammatory, and bronchodilatory qualities. Bromhexine, a derivative of vasicine, has been shown to possess mucus-liquefying/expectorant activity. A clinical trial was conducted with bromhexine in 30 patients suffering from different respiratory symptoms. A significant change in the viscosity and acid mucopolysaccharide structure was found in the bromhexine-treated group as compared to the placebo group, and this was seen in both infected and noninfected patients. Ambroxol, a widely used secretolytic agent developed from vasicine, was shown to inhibit IgE-dependent mediator secretion from human MCs and basophils—the principal effectors of allergic inflammation. As compared to vasicine, ambroxol showed a greater effect in lowering basophil IL-4 and IL-13 secretions. It was also reported to reduce IgE-dependent p38 mitogen-activated protein kinase (MAPK) phosphorylation in basophils (Rachana et al., 2011).
------------------------------------
To find immediately applicable drug for the treatment of COVID-19 positive patients, a plausible life cycle of this virus is proposed from the analysis of few case reports. On the basis of this proposal and symptomatic similarities few common drug-molecules are tested as protease inhibitor and replicase inhibitor of COVID-19 virus using COVID-19 Docking Server. It is observed that anisotine and vasicoline of Justicia adhatoda and Pemirolast are very good inhibitors. As all these three compounds are market available drugs, immediate clinical trial is plausible which may lead to the golden success against the present pandemic. We prescribed different drugs for different purpose and stages of viral infection.
Reference.
Bag A, Bag A. Treatment of COVID-19 patients: Justicia adhatoda leaves extract is a strong remedy for COVID-19 – Case report analysis and docking based study. ChemRxiv. Cambridge: Cambridge Open Engage; 2020; This content is a preprint and has not been peer-reviewed.

Contact for further details:
#cough #malabarnut #bansa #bhankar #vasaka #adhatodavasica #Justiciaadhatoda #plants #herbalmedicine

Friday, May 19, 2023

بانسہ ، برگ با نسہ ، چشیشہ السعال ، اڑوسہ ، بھینکڑ بسونٹا ، با نسہ کا پودا - Malabar Nut, Adhatoda, Berg-e-Bansa, Bhankar, Behkar Vasaka




Justicia adhatoda commonly known in English as Malabar nut, adulsa, adhatoda, vasa, vasaka is native to Asia. The plant's native range is Pakistan, Afghanistan, Bangladesh, India, Nepal and Sri Lanka), Laos, Myanmar and Vietnam. It has been introduced elsewhere. Adhatoda Vasica(AV) has an anti-inflammatory action on the respiratory tract and is effective in respiratory tract infection. The alkaloids vasicinone and vasicine have potent bronchodilator and antiallergic activity. Owing to these activities, AV is effective in acute asthma conditions.

Botanical / Latin  / Binomial name(بانسہ  کا سائنسی نام ).
Justicia adhatoda L


*Synonyms ( مترادفات  یا دیگر نام :-
  1. Adhatoda vasica Nees.
  2. Adeloda serrata Raf.
  3. Adhatoda pubescens Moench
  4. Dianthera latifolia Salisb.
  5. Ecbolium adhatoda (L.) Kuntze
  6. Gendarussa adhadota (L.) Steud.
  7. Adhatoda adhatoda (L.) Huth 
  8. Adhatoda arborea Raf.
  9. Adhatoda vasica Nees
  10. Adhatoda zeylanica Medik.
  11. Dianthera latifolia Salisb.
  12. Ecbolium adhatoda (L.) Kuntze
  13. Ecbolium latifolium (Benth. & Hook.f.) Kuntze
  14. Gendarussa adhadota Steud.
  15. Ecbolium adhatoda (L.) Druce
  16. Ecbolium adhatoda (L.) Kuntze
  17. Gendarussa adhadota (L.) Steud.
  18. Gendarussa adhatoda (L.) Steud.
  19. Justicia caracasana Sieber
  20. Justicia caracasana Sieber ex Nees


 بانسہ ، برگ با نسہ ، چشیشہ السعال ، اڑوسہ ، بھینکڑ  ، بسونٹا

عام زبان اورطبی میں اسے بانسہ یا اڑوسہ کہتے ہیں۔ پنجابی میں بسونٹا ، بسوٹی  ،بھینکڑ۔  فارسی میں بانسہ۔ ہندی میں بانسہ۔ مرہٹی میں   میںآڈلسا ، اڑوسہ۔ تیلگو میں اڑوسرمو۔گجراتی میں اڑوسن ،  آڑڑشو ۔ بنگالی پاکش۔عربی میں چشیشہ السعال اور بعض لوگ اسے  پیابانسہ بھی کہتے ہیں۔انگریزی میں وساکا (,Justicia Vasica)۔
ماہیت:-
یہ دو طرح کا ہوتا ہے ۔کالا جس کے پھول اور پتے سیاہی ہوتے ہیں۔ سفید اسکے پتے سفیدی مائل اور پھول سفید ہوتے ہیں۔
بانسہ کا پودا لگ بھگ چار فٹ سے دس فٹ تک اونچا ہوتا ہے۔کہیں کہیں عام درخت کا قد بیس فٹ تک دیکھا گیا ہے۔ یہ عموماََ کھنڈرات،باغیچوں،قبرستان،اور پہاڑوں پر دیکھا گیا ہے۔
مقام پیدائش:-
پاکستان میں زیادہ تر جہلم، سیالکوٹ میں بھی ملتا ہے۔راولپنڈی و اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں بھی عام ملتا ہے۔ کشمیرجبکہ ہندوستان کے تقریبا ہر حصہ میں ہوتا ہے۔ خصوصاً پنجاب،دہلی،یوپی،کوہ ہمالیہ اور بنگلہ دیش میں پیدا ہوتا ہے۔یہ زیادہ تر سخت کنکریلی یا پتھریلی زمین میں اُگتا ہے۔ پاکستان کے علاقریاست جموں و کشمیر، پٹھان کوٹ، کرنال اور پانی پت میں بکثرت ملتا ہے۔ 
پتے:ّ-
آم یا جامن کی طرح چار سے آٹھ انچ لمبے ڈھائی سے ساڑھے تین انچ چوڑے نوکدار اور چکنے ہوتے ہیں۔ جس میں خاص قسم کی بو آتی ہے ۔حکیم مظفر حسین کے بقول 
مثل چائے کی بو آتی ہے۔
پھول:-
شاخو ں کے سروں پر سفید یا نیلے رنگ کے گچھوں کی شکل میں شیر کے کھلے منہ کی طرح لگتے ہیں ۔سال میں دو بار پھول لگتے ہیں موسم بہار اور سردیوں کے شروع میں اس کے پھولوں کے نیچے شہد کی طرح رس ہوتا ہے۔ جس کو شہد کی مکھی اکٹھی کرتی ہے۔ اس کے پھول کا گلقند بہت مفید اور اچھا ہوتا ہے۔
پھل:-
لگ بھگ ایک انچ لمبا اگلے حصے میں کچھ موٹا اور پچھلے حصہ میں چپٹا سا درمیان سے دو برابر حصوں میں ایک لکیر سے بٹا ہوا ہوتا ہے۔ اس کے اند سیاہ رنگ کے تخم بھرے رہتے ہیں۔ بانسہ کا ہر جزو کار آمد ہے۔
نوٹ:-
حکیم کبیرالدین نے بانسہ کی دو اقسام خاردار(پیا بانسہ) اور بغیر خار (بانسہ) بیان کی ہیں۔
زائقہ:-
جڑ،تخم، چھال اورپتے تلخ، پھول پھیکا لیکن اس کی جڑ قدرے شریں ہوتی ہے۔
مزاج:-
 با نسہ پہلے درجہ میں گرم خشک ہےبعض کے بقول گرم تر اور سرد تر ، جبکہ بانسہ کے پھول کو سرد تر بیان کرتے ہیں  اور اس پر سب معالجین کا اتفاق ہے.۔
افعال:-
مخرج بلغم،دافع تشنج ،قاتل جراثیم(اینٹی بائیوٹک ، اینٹی سیپٹیک) ، قاتلکرم دیدان،مصفٰی خون،حابس الدم،دافع بخار،مدر حیض،مسکن،مفتت۔
برگ بنسہ  کی فائدے اور استعمال:-
بانسہ نفع دینے والی مفید دوا ہے۔ طب یونانی،آیورویدک  ایلوپیتھک کی مستند کتابوں میں اس کا ذکر ہے۔ کھانسی، نزلہ،زکام ،دمہ،بخار، ذیابیطس،کوڑھ، امراض سینہ، امراض دل،تپ بلغمی و صفراوی،متلی،قے، پیشاب کی جلن، پیشاب کی نالی کے زخم، دق وغیرہ کو دور کرنے میں بہت مفید ہے۔ بعض امراض میں تو یقینی اور شرطیہ طور پر دافع مرض خیال کیا جاتا ہے۔ مخرج بلغم ہونے کی وجہ سے ضیق النفس(دمہ) اور کھانسی میں مفید ہے۔ یہ مصفی آوازہے کیونکہ قصبہ الریہ(Trachea) کو بلغم سے پاک کرکے اس کی خشونت کو دور کرتا ہے۔ مخرج بلغم(Expectorant)،دافع تشنج (Anti-spasmodic)اور قاتل جراثیم ہونے کے باعث بچوں کی کالی کھانسی کو دور کرنے کے لئے اس کی جڑ کی چھال کا جوشاندہ استعمال  کیاجاتا ہے۔انہی افعال کی وجہ سے سل ودق(Tuberculosis) کے لئے مفید ہے اور انہی امراض میں اس کے پھولوں سے شربت یا گلقند بنا کر کھلایا جاتا ہے۔ قاتل کرم شکم ہونے کے سبب یہ کدو دانے کے ہلاک کرنے کے لئے مستعمل اور اونی کپڑوں میں اسکے پتے رکھنے سے ان کو کیڑا نہیں لگتا ہے۔دافع بخار(Antipyretic)ہونے کی وجہ سے بخاروں میں بطور جوشاندہ استعمال کیا جاتا ہے ۔خصوصاً جب بخار کے ہمراہ کھانسی بھی ہو اور متعفن بلغم خارج ہو تا ہو۔ملیریا بخار میں جب کھانسی بھی ہو تو بانسہ کی جڑ کو کالی مرچ وغیرہ کے ساتھ رگڑ کر دیتے ہیں۔مصفی خون ہونے کی وجہ سے جذام ،آتشک اور جرب و حکہ میں مفید ہے۔ حابس الدم یعنی خون بند کرنے والا ہونے کی وجہ سے رعاف یا نکسیر(Epistaxis)اورنفث الدم(Haemoptysis) میں مفید ہے۔اس کے تازہ پتوں کا رس نکال کر شہد میں ملا کر چٹاتے ہیں۔ پھولوں کاگلقند بنا کر کھلاتے ہیں۔
حکیم محمد اکبر ارزانی صاحب لکھتے ہیں کہ صمغ عربی،گوند کتیرا،رُب السوس،نمک بانسہ ہموزن لے کر قدرے شہد ملا کر نخودی گولیاں تیارکر لیں۔ایک گولی روزانہ کھلائیں۔سل و دق اور دمہ کے لئے مفیدہے۔
مدر حیض(Emmenagogue)- پتوں کاسفوف مدر حیض  یا حیض آور ہے کیونکہ رحم پر انقباضی اثر کرتا ہے۔
مفتت(Lithotripsic):- گردے میں فاسفیٹ کی پتھری کو توڑتا ہے۔
حابس(Styptic):- برگ بانسہ کا سفوف تازہ زخم کے خون کو بند کرتا ہے۔برگ اڑوسہ کو تھوڑے مکھن میں پیس کر رات کو آنکھ پر باندھنا رمد کی شکایت کو چار دن میں ٹھیک کرتا ہے۔
 بچوں کی کھانسی میں برگ بانسہ ، جو پودے سے گر کر زرد ہو گئے ہوں، ان کو برتن میں رکھ کر اوپر پیالہ اوندھا کرکے نیچے نرم آنچ جلائیں تاکہ پتے جل کر راکھ ہو جائیں۔ اس خاکستر کو پیس کر چھان لیں اور ہموزن شکر تری  ملائیں۔ ان میں تین چار مرتبہ چٹانے سے بچوں کی کھانسی دور ہوجاتی ہے۔
جذام (Leprosy)و سفید داغ(Vitiligo, Leukoderma) کےلئے جڑ بانسہ پانچ ماشہ، گل منڈی تازہ پانچ  ماشہ، چوب چینی نیم کوفتہ پانچ ماشہ،پانی میں جوش دے کر چھان کر شہد ملا کر چالیس روز استعمال کریں.
بھگندر (Sinus, fistula)کے لئے بانسہ کے پتے پانچ تولہ، نمک طعام چارماشہ، نمک کو علیحدہ کھرل کریں اور بانسہ کے سبز پتوں کو علیحدہ کوٹ کر پھر دونوں ادویہ کو ملا کر ٹکیاں بنا لیں اور بھگندر کے مقام پر باندھ دیں.
گل قند پھول بانسہ:-
گل قند بنانے کی ترکیب: پھول بانسہ بقدر ضرورت لے کر ان کے برابر کھانڈ ہاتھو ں سے خوب ملیں ۔اس کے بعد کسی مرتبان میں ڈال کر منہ بند کر کے پانچ روز رکھ چھوڑیں گلقند بانسہ تیار ہے۔
نفع خاص:- ضیق النفس،کھانسی اور مدر حیض بھی ہے۔
مضر:-مبردمزاج کے لئے۔
مصلح:-شہداور مرچ سیاہ۔
بدل :-بقول حکیم کبیر الدین ا س کا کوئی اچھا  بدل کتاب طبی ادویہ میں نہیں ملا۔  
کیمیاوی اجزاء:-قلم دار جوہر ویسی سین، ویسی سینون ،اڑو سین،ڈھا ٹوڈگ ایسڈ، اڑوسہ کا ایسڈ، ایمونیا،شحم،رال،شکر،لعاب دار رنگین مادہ(گوند) نمکیات
مقدار خوراک :-پتے اور جڑ کا سفوف دو تین گرام(ماشہ) جوشاندہ یا خسیاندہ میں پانچ گرام سے دس گرام(5ماشے سے ایک تولہ)گلقند چھوٹا چائے کا چمچ سے بڑا چمچ ، نمک بانسہ (ایک رتی)
عرق بانسہ:
برگ بانسہ سولہ سیرکو پانی میں چوبیس گھنٹے تک بھگو رکھیں۔ دوسرے دن حسب معمول بھبکہ  لگا کر عرق کشید کریں اور بوتلوں میں محفوظ رکھیں۔ اگر عرق کھلا رکھیں گے تو اس میں تعفن پیدا ہوجائے گا۔ اس عرق کے استعمال سے پرانا بخار،دِق، بلغمی کھانسی، خرابی خون، جریان،قے ، خفقان قلب وغیرہ امراض میں فائدہ ہوتا ہے
بانسہ کھار( نمک):-
بانسہ کا پنچانگ یعنی لکڑی، پتے، پھل یا  پھول، تخم اور جڑ سایہ میں خشک کرکے جلا کر راکھ حاصل کریں۔ اس راکھ کو پانی میں گھول کر دن میں دو چار بار ہلا دیا کریں۔ دو دن کے بعد اوپر کا پانی نتھار کر لوہے کی کڑاہی میں آگ پر جوش دیں۔ پانی خشک ہو جانے پر کڑاہی کے پیندے میں سفید رنگ کا چونا حاصل ہوگا۔ بس یہی بانسہ کھا رہے ۔اسے احتیاط سے کٹا کر کے شیشی میں محفوظ رکھ لیں. یہ نمک متعدد امراض میں استعمال ہوتا ہے۔
مشہورمرکبات:-
شربت اعجاز،آیورویدک میں بانسہ اولیہ اور ایلوپیتھک میں شربت وساکا

مذکورہ مضمون کی تدوین میں درج ذیل کتب سے استفادہ کیا گیا ہے ۔
 علم  المفردات پر بر صغیر   کی سب سے منفرد اور مستند کتاب 
1.    "مخزن المفردات  المعروف خواص الا دویہ "
تالیف : حکیم کبیر الدین ، پرنسپل طبیہ کالج ، دہلی،انڈیا ۔
2.    کتاب المفردات  المعروف بہ  خواص الا دویہ بطرز جدید 
مولفہ و مرتبہ : حکیم مظفر  حسین اعوان  
 جولائی سنہ 1960
 دیگر طبی کتاب و ذرا ئع
  1. Kabiruddin HM(1937). Kitab al-Adviya Makhzan al-Mufradat. Daftar Al-Masih, Dehli, India.
  2. Awan MH(1960). Kitab-ul-Mufradat, Third Edition. Lahore, Shiekh Ghulam Ali and Sons (Pvt) Limited.
  3.  Nadkarni KM. [Indian materia medica]; Dr. KM Nadkarni's Indian materia medica: with Ayurvedic, Unani-Tibbi, Siddha, allopathic, homeopathic, naturopathic & home remedies, appendices & indexes.Vol 1. Popular Prakashan; 1996.
  4. Lubhaya GR(1977) Goswami Bayanul Advia, Shakti Kumar Ayurvedic Acharya,  II:297-298.
  5. Monographs Of Unani Medicine(2003). Drugs Contral and Traditional Medicine Division, National Institute Of Health, Islamabad, Pakistan.

.Srarch Words
Barge Bansa, Berg e Bansa, Barg e Bansa K Faiday,  Aroosa 
Kay Fawaid Or Us Ka Istemal 
برگ بانسہ ، وسا کا  یا اڑ وسہ  کے فائدے 
بانسہ ( اڑوسہ ) کے خواص فوائد اور استعمال
برگ بانسہ ،وسا کا  یا اڑ وسہ  کے فوائد اور اس کا استعمال 




Sunday, November 10, 2013

طبّی مشورے - کھانسی(سعال ) کا ادرک اور شھد سے علاج

اور کھانسی(سعال ) کا علاج
Phlegmatic Cough 
What is coughing up phlegm and phlegmatic cough?
Coughing up phlegm is a symptom of infections like the flu and common cold. Phlegm is a specific type of mucus that originates in your lungs and throat. It's slightly thicker than the mucus that's produced in your nose and sinuses. Another name for phlegm is sputum.
نسخہ  ہوالشافی 
ادرک کا پانی( رس)  20 ملی لیٹر
خالص شھد 20 ملی لیٹر 
اچھی کوالٹی کاادرک کچل کر اس کا پانی نچور کر نکال لیں
پھر اس میں شھد ملا لیں.
طریقہ استعمال :-
1سے 2چمچ چائے والے دن میں دو سے تین مرتبہ پی لیں.






Khansi, Balghami Khansi, Resha Wali Khansi, Productive Cough.

جوشاندے برائے کھانسی، نزلہ، زکام، دمہ ، سانس کی تنگی - Decoctions For Cough, Catarrh, Flu, Colds, Asthma, Allergic Cough



"جوشاندے برائے کھانسی، نزلہ، زکام، دمہ ، سانس کی تنگی"
Decoctions For Cough, Catarrh, Flu, Colds, Asthma, Allergic Cough.
تحریر : حکیم محمدرضوان ارشد 
یہ بہت خاص قسم کا جوشاندہ ہے جو  یہ کھانسی، نزلہ، زکام، دمہ، تنگی تنفس میں بہت مفید ہے، بلغم کو خارج کر کے سانس کی نالیوں کو کھول دیتا ہے۔
نسخہ  نمبر1 :-
 جوشاندہ گاؤزبان خاص
ہوالشافی 
گاؤزبان گل، گاؤزبان، ملٹھی، زوفا، تخم خطمی، تخم خبازی، عناب، برگ بانسہ، اسطوخودوس، خاکسی یا خوب کلاں، پرسیاؤشاں،سوم کلپا لتا**،ہر ایک 3 ، 3 گرام  لیں ۔
طریقہ تیاری اور استعمال:-
 ڈیڑھ پاؤ پانی میں جوش دے کر صبح شام خالص شہد(Pure Honey)*
 ملا کر پینا چاہئے ۔ 
نسخہ  نمبر2 :-
 جوشاندہ گاؤزبان برائے دمہ و الرجی وغیرہ ۔ 
یہ بھی بہت خاص قسم کا جوشاندہ ہے جو کھانسی، نزلہ، زکام، دمہ، تنگی تنفس، الرجی اور چھنکیں وغیرہ، بالائی اور زیریں تنفسی اعضاءکی سوزش، میں بہت مفید ہے، بلغم کو خارج کر کے سانس کی نالیوں کو کھول دیتا ہے۔
ہوالشافی 
گاؤزبان(Borago Officinalis)، خولنجان (Alpinia Galangal)، زوفا (Hyssopus Officinalis)،  سپستان  (Cordia Latifolia)، تخم میتھی(Trigonella Foenum-Graecum)، سوم کلپا لتا(Ephedra Sineca-Ma huang)** ہر ایک 3 ، 3 گرام  لیں ۔
-:طریقہ تیاری اور استعمال
 ڈیڑھ پاؤ پانی میں جوش دے کر صبح شام خالص شہد(Pure Honey)* ملا کر پینا چاہئے ۔ 
-:نوٹ
*زیابیطس کے مریض شہد یا چینی ملائے بغیر نیم گرم پیئں ۔ 
**ہائی بلڈ پریشر یا فشارلدم قوی کے مریض اس جڑی بوٹی یعنی سوم کلپا لتا (Ephedra Sineca-Mahuang) کو جوشاندہ میں استعمال کرنے سے پہلے اپنے طبیب سے مشورہ ضرور کر لیں ۔