Translate

Search This Blog

Showing posts with label Tibbi Mashware. Show all posts
Showing posts with label Tibbi Mashware. Show all posts

Monday, December 9, 2013

عورتوں کی صحت کا دشمن مرض - لیکوریا سفید پانی کا آنا - Leucorrhoea

عورتوں کی صحت کا دشمن مرض لیکوریا
Leucorrhoea or Vaginal Discharge



مردوں کی صحت مرض جریان(Spermatorrhoea) سے جس طرح خراب ہوتی ہے۔ اسی طرح عورتوں کی صحت مرض سیلان یا لیکوریا(Leucorrhoea or Vaginal Discharge) سے خراب ہو جاتی ہے۔  پرانے نزلہ کی صورت میں جس طرح ناک کے اندر جھلیاں متاثر ہوتی ہیں اسی طرح لیکوریا میں رحم اور مہبل کی غشاء مخاطی(Uterine and Vaginal Mucous Membranes) متاثر ہوتی ہے۔ اور جب یہ مرض مزمن صورت اختیار کر لیتا ہے تو ایسی صورت میں رحم کی قوت  غازیہ بگڑ جاتی ہے۔عورتوں کی مہبل سے گاہے سفید گاڑھی رطوبت، گاہے زردی مائل خراش دار رطوبت، گاہے زردی رنگت لئے ہوئے بدبودار رطوبت، گاہے سفید چونے کی رنگت لئے ہوئے بالکل رقیق رطوبت، گاہے پنیر نما گاڑھی (زیادہ مقدار میں) رطوبت کا اخراج ہوتا ہے۔ اس رطوبت کا اخراج نابالغ بچیوں سے لیکر سن رسیدہ خواتین تک کو ہوتا ہے۔ اس طرح کی رطوبت کے اخراج کو سیلان الرحم (لیکوریا) کہتے ہیں۔ یہ مرض ہر عمر کی عورت میں رونما ہو سکتا ہے اور ہر عورت کو عمر کے کسی نہ کسی زمانے  میں اس سے سابقہ پڑتا ہے۔
 سیلان یا لیکوریا کی علامات:-
 رحم سے رطوبت بہنے کے ساتھ ساتھ کم و بیش درج ذیل عوارض پائے جاتے ہیں۔ ہاضمہ بگڑ جاتا ہے مسلسل سیلان رطوبت کے سبب چہرہ زرد، بے رونق، آنکھ کے گرد حلقے پڑ جاتے ہیں، بدن کمزور ہو جاتا ہے۔ کمر اور پنڈیلیوں میں درد رہتا ہے۔ پیشاب بار بار آتا ہے۔ اندام نہانی میں خارش۔ پیڑو میں درد اور بوجھ محسوس ہوتا ہے۔ درد سر۔ دوران سر کی شکایت ہو جاتی ہے، سستی اور کاہلی ہوتی ہے کسی کام کی طرف طبیعت راغب نہیں ہوتی لاغری اور کمزوری بڑھ جاتی ہے۔ مزاج چڑچڑا ہوجاتا ہے اور اختلاج قلب تک نوبت پہنچ جاتی ہے۔ اس مرض میں عموماً قبض کی شکایت رہا کرتی ہے ہاتھوں، پیروں بالخصوص ہتھیلی اور تلوے میں جلن ہوتی ہے اگر سیلان کی شکایت عرصے تک رہے تو حیض بھی متاثر ہو جاتا ہے۔اگر سیلان رطوبت زیادہ ہو تو اکثر حمل قرار نہیں پاتا ” مرض کی شدت میں اول تو استقرار حمل بہت کم ہوتا ہے اور اگر استقرار حمل ہو بھی جائے تو بیشتر اسقاط حمل ہو جاتا ہے۔
Likoria, Lecoria | Likoria Kyu Hota Hai ? Likoria Ka Gharelu ilaj | Likoria Khatam Karne Ka Tarika | Likoria (leucorrhea) Treatment at Home By Hakeem Muhammad Rizwan Arshad | Lekoria Ka Desi Gharelu Ilaj | Likoria (leucorrhea) Treatment | Likoria Ka Gharelu ilaj |

Sunday, November 10, 2013

طبّی مشورے - کیل ، مہاسے ، چھائیاں ، پھو ڑے اور پھنسیاں



 کیل ، مہاسے ، چھائیاں ، پھو ڑے اور پھنسیاں
Acne, Pimples, Freckles, Boils
 Skin Problems
 نسخہ:-  شاھترہ 4 گرام ، چرائتہ 4 گرام ، سرپھوکہ 4 گرام ،گل منڈی 4 گرام، عناب 5 عدد  180 ملی لیٹر پانی میں جوش دے کر شکر ملا کر صبح شام پینا چاہئے ۔

طبّی مشورے - کھانسی(سعال ) کا ادرک اور شھد سے علاج

اور کھانسی(سعال ) کا علاج
Phlegmatic Cough 
What is coughing up phlegm and phlegmatic cough?
Coughing up phlegm is a symptom of infections like the flu and common cold. Phlegm is a specific type of mucus that originates in your lungs and throat. It's slightly thicker than the mucus that's produced in your nose and sinuses. Another name for phlegm is sputum.
نسخہ  ہوالشافی 
ادرک کا پانی( رس)  20 ملی لیٹر
خالص شھد 20 ملی لیٹر 
اچھی کوالٹی کاادرک کچل کر اس کا پانی نچور کر نکال لیں
پھر اس میں شھد ملا لیں.
طریقہ استعمال :-
1سے 2چمچ چائے والے دن میں دو سے تین مرتبہ پی لیں.






Khansi, Balghami Khansi, Resha Wali Khansi, Productive Cough.

Thursday, October 17, 2013

طبّی مشورے - اگرزیادہ گوشت کھانے یا معدے کی خرابی سے قبض ھو جائے؟




اگرزیادہ گوشت کھانے یا معدے کی خرابی سے قبض ھو جائے اور  پیٹ میں ھوا  بھر جائے تو صبح ، دوپہر ، شام کھانے کے بعد حب کبد نوشادری2عدد اور رات سوتے وقت اطریفل زمانی1 چمچ چائے والا ھمراہ دودھ کھا لیا کریں۔ غذ ا میں سبزیاں اور پھل کھائیں.





Sunday, August 4, 2013

Tuesday, September 4, 2012

طبّی مشورے - سر گھومنا یا چکرآنا اور جسمانی کمزوری کا طب یونانی یا ہربل میڈیسن سے علاج



سر گھومنا یا چکرآنا اور جسمانی کمزوری کا طب یونانی یا ہربل میڈیسن سے علاج
Herbal, Natural Medicine Treatment For Vertigo Or Giddiness & Debility Or Weakness.
    

"نوائے وقت ہفت روزہ "فیملی میگزین کالم"طبی مشورے"
حکیم محمد رضوان ارشد 

طبّی مشورے - ناک کی بدبو اور جوڑوں کے درد کا طب یونانی ، قدرتی یا ہربل میڈیسن سے علاج


Herbal, Natural Medicine Treatment for Bad Nose Smell & Arthritis Or 
Joints Pain.
     ناک کی بدبو اور جوڑوں کے درد کا طب یونانی ، قدرتی یا ہربل میڈیسن سے علاج


TABBI MASHWARY

طبّی مشورے - تیزابیت ، سینے کی جلن ، ورم رحم ، بچہ دانی کی سوزش




تیزابیت ، سینے کی جلن ، ورم رحم ، بچہ دانی کی سوزش

Herbal Or Natural Medicine Treatment for Hyperacidity, Heartburn, Metritis, Uteritis, Inflammation Of  The Uterus/Womb.

نوائے وقت ہفت روزہ "فیملی میگزین"  کالم

 "طبی مشورے"حکیم محمد رضوان ارشد